• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونیورسٹی ملازمین کا تنخواہوں میں اعلان کردہ اضافہ کی عدم ادائیگی کیخلاف احتجاج

پشاور (خصوصی نامہ نگار) سرکاری یونیورسٹیوں کے ملازمین نے تنخواہوں اور پینشن میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ اضافے کی عدم ادائیگی کے خلاف یونیورسٹی کیمپس میں احتجاجی واک کرتے ہوئے مین یونیورسٹی روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس میں کثیر تعداد میں یونیورسٹی کیمپس کی جامعات کے ملازمین نے شرکت کی۔ مظاہرین نے مختصر وقت کیلئے یونیورسٹی روڈ کو بند کیا اور مطالبات کیلئے نعرے بازی کی مظاہرے کی قیادت آل یونیورسٹیز ایمپلائز فیڈریشن خیبر پختونخوا کے صدر ارباب امیر خسرو و دیگر نمائندوں نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے مسائل کے حل میں مسلسل غیر سنجیدگی اور عدم دلچسپی افسوس ناک ہے، جس کے باعث ہڑتال طویل ہوتی جا رہی ہے اور انتظامی امور ٹھپ ہونے سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ ملازمین میں بھی مایوسی پھیل گئی ہے۔ مظاہرین نے واضح کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاجی دھرنا جاری رہے گا۔
پشاور سے مزید