لندن (پی اے) رواں سال کرسمس پر ہر ساتواں شخص براہ راست بات چیت نہیں کرے گا۔ پب کمپنی گرین کنگ کی جانب سے2ہزار سے زیادہ افراد کے سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ16فیصد افراد کرسمس تنہا گزاریں گے کیونکہ ان کے رشتہ دار دور درز علاقوں میں رہتے ہیں جہاں جانا لوگوں کے لیے مشکل ہوتا ہے۔ سروے کے مطابق13فیصد افراد کسی سے ملاقات کرنے کےلئے اسے دعوت دیں گے یہ سروے اس اعلان کے بعد سامنے آیا ہے جس میں گرین کنگ نے 25000پونڈ مالیت کے کھانے مفت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ ساڑھے5ہزار کھانوں کے مساوی ہوں گے۔ اس میں حصہ لینے والے پبس کے جنرل منیجر اپنی لوکل کمیونٹی سے6-6افراد کو کھانے پر مدعو کریں گے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ مفت کھانے کی اس اسکیم سے لوگوں میں تنہائی کا احساس کچھ کم کرنے میں ملے گی۔ گرین کنگ کے چیف ایگزیکٹو مک میکنزہ کا کہنا ہے کہ پورے ملک میں موجود پبس کمیونٹی کا دل ہیں جہاں ہر طبقہ خیال کے لوگ جمع ہوتے ہیں۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم تنہا کرسمس منانے والے ساڑھے5ہزار افراد کو ایک دوسرے کے ساتھ مل جل کر تہوار منانے کا موقع دے رہے ہیں۔