• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انٹر بینک میں ڈالر30، اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 30پیسے تک اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کم ہو گئی، یورو کی قیمت میں 1.50روپے کی کمی،پاؤنڈ بھی 50 پیسے سستا ہو گیا، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پیر کو روپے کے مقابلے پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 30 پیسے کی کمی سے 284.60روپے سے کم ہو کر 284.30 روپے اور قیمت فروخت 20 پیسے کی کمی سے 285.00 روپے سے کم ہو کر 284.80 روپے ہو گئی۔اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے کی کمی سے ڈالر کی قیمت خرید 283.00 روپے سے کم ہو کر 282.50 روپے اور قیمت فروخت 286.00 روپے سے کم ہو کر 285.50 روپے پر آگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.50 روپے کی کمی سے یورو کی قیمت خرید 309.00 روپے سے کم ہو کر 307.50 روپے اور قیمت فروخت 312.00روپے سے کم ہو کر 310.50 روپے ہو گئی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خرید 50 پیسے کی کمی سے 358.50روپے سے کم ہو کر 358.00 روپے اور قیمت فروخت 362.00 روپے سے کم ہو کر 361.50 روپے ہو گئی۔دریں اثنا پیر کو اسٹیٹ بینک کا ڈالر کلوزنگ ریٹ 44 پیسے کی کمی سے 284.53 روپے پر آگیا۔