• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نظرانداز کی گئی بیماریوں کے حوالے سے سیمینار‘ برطانوی پروفیسرز نے لیکچر دیئے

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) نظرانداز کی گئی بیماریوں کے حوالے سے کامسٹیک میں بین الاقوامی سیمینار ہوا۔ یوکے یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر پال ڈینی اور پروفیسر ڈاکٹر ایہمکے پوہل نے لیکچرز دیئے۔ کوآرڈنیٹر جنرل ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ پاکستان میں لشمانیاسس کی بیماری کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے۔ کامسٹیک نے متعدد آن لائن لیکچرز اور نیروبی میں تربیتی کورس کرائے۔ پروفیسر چودھری نے کہا کہ ان بیماریوں کا صحت اور معاشی بوجھ ملیریا، تپ دق اور ایچ آئی وی سے زیادہ ہے۔ سیمینار میں 76محققین نے آن لائن جبکہ 50سے زائد اسکالرز نے شرکت کی۔
اسلام آباد سے مزید