اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار ) وفاقی دارالحکومت میں دھند کے باعث ٹریفک پولیس نے شہریوں کو احتیاط سے چلنے کی ہدایت کر دی ہے۔سفر کرنے والے شہری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں کی سپیڈ آہستہ رکھیں۔شہری ٹریفک قوانین کا احترام کریں تاکہ آپ اور دوسرے شہری محفوظ سفر جاری رکھ سکیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران شہریوں کی سہولت کے لیے سڑکوں پر موجود ہیں۔کسی بھی ایمرجنسی کے لئے ٹریفک ہیلپ لائن 1915 یا پکار 15 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔