• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورچوئل یونیورسٹی کا اسپرنگ 2026 سمسٹر کیلئے داخلوں کےآغاز کا اعلان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )وزارت آئی ٹی کے ماتحت ورچوئل یونیورسٹی آف پاکستان نے اسپرنگ 2026 سمسٹر کیلئے داخلوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے، یہ داخلے پیر سے پاکستان بھر میں، بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں، آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان کے طلبہ کیلئے اوپن کر دیئے گئے ہیں جبکہ درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ 20 فروری 2026 ہے، حکام کے مطابق اس وقت ہزاروں اوورسیز پاکستانیز ورچوئل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم ہیں ، ورچوئل یونیورسٹی میں انڈرگریجویٹ، ایسوسی ایٹ ڈگری، ڈپلومہ اور سرٹیفکیٹ پروگرامز کی ایک وسیع رینج میں داخلے دیئے جا رہے ہیں، جن میں مختلف بی ایس پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرامز اور پروفیشنل ڈپلومہ و سرٹیفکیٹ کورسز شامل ہیں،ریکٹر ورچوئل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ناصر محمود نے کہا کہ ورچوئل یونیورسٹی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے نہ صرف پاکستان بلکہ پورے جنوبی ایشیا میں انتہائی کم لاگت پر معیاری اعلیٰ تعلیم فراہم کر رہی ہے تاکہ معاشرے کے تمام طبقات کو تعلیم تک یکساں رسائی حاصل ہو، انہوں نے بتایا کہ ورچوئل یونیورسٹی کے کیمپس اسکردو سے گوادر تک پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں قائم ہیں اور تقریباً 140 شہروں میں طلبہ کو تعلیمی و انتظامی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، طلبہ ایک سادہ اور مکمل طور پر آن لائن داخلہ نظام کے ذریعے گھر بیٹھے تمام داخلہ مراحل مکمل کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید