راولپنڈی (جنگ نیوز )ڈی اے وی کالج روڈ ،ارجن پورہ اور اس سے ملحقہ علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔ علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ نہ صبح کےوقت میں گیس ہوتی ہے اور سارا دن بھی نہیں آتی لوگ شدید سردی میں سلنڈر بھروانے پر مجبور ہیں۔اہلیان محلہ نے انتظامیہ سے پرزور اپیل کی ہے کہ گیس کا مسئلہ فی الفور حل کیا جائے تاکہ مہنگی گیس بھروانے سے بچا جا سکے۔