راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے)چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی طارق محمود کی ہدایات پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی نے موسمِ سرما کی تعطیلات کے پنجاب حکومت کے نوٹیفکیشن کی خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 12 جنوری کو کھلیں گے۔