راولپنڈی،ٹیکسلا(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) رزاق ٹاؤن میں 43سالہ شخص کو چاقو سے وارکرکے قتل کردیاگیا،پولیس کے مطابق تھانہ نصیرآباد کے علاقہ رزاق ٹاؤن نیوچاکرہ میں گلی میں بیٹھنے سے منع کرنے پر محمد حسین کو موت کے گھاٹ اتاردیاگیاگیا۔ادھر جی ٹی روڈ پر کوہستان انکلیو کے سامنے المناک ٹریفک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر نے تین موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا۔ایک نوجوان موقع پر جاں بحق جبکہ دو شدید زخمی ہوگئے۔ نجی کالج کے سامنے کوہستان انکلیو کے قریب یہ افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔