• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی کا پنجاب میں بلدیاتی کالے قانون کیخلاف ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا ہے کہ 15 جنوری کو پورے پنجاب میں بلدیاتی کالے قانون کے خلاف عوامی ریفرنڈم کروانے کا فیصلہ کیا ہے،جماعت اسلامی نے ماضی میں بلدیاتی اداروں کے ذریعے عوام کی خدمت کی ہے،آج بھی جماعت اسلامی کے منتخب بلدیاتی نمائندے محدود وسائل و اختیارات کے باوجود عوام کی خدمت کررہے ہیں۔ بلدیاتی ایکٹ کالے قانون کیخلاف حافظ نعیم الرحمن کی کال پر ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا ئے گا۔،انھوں نے کہا ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے اپنے دور اقتدار میں بلدیاتی انتخابات غیر جماعتی بنیادوں پر کرانے اور چیرمین وائس چئرمین کا انتخاب عوام کے ووٹوں سے کرنے کی بجائے کونسل کونسلرز کے ذریعے کرانے کا فیصلہ کرکے ثابت کیا ہے وہ ووٹ کو عزت نہیں دینا چاہتے ہیں، بلکہ فارم 47 کی طرز پر ہی انتخابات اور نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں،جماعت اسلامی انتخابات میں ہر صورت حصہ لے گی اور بوسید نظام اور آزمودہ چہروں کو اقتدار سے بے دخل کر ے گی۔ان خیالات کا اظہا ر انھوں نے راولپنڈی میں ضلعی، زونل اوریونین کونسل کے عہدیداران کے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔اس موقع پرسیکرٹری جنرل شمالی پنجاب اقبال خان، امیر جماعت اسلامی ضلع راولپنڈی سید عارف شیرازی، سیکرٹری جنرل عثمان اکاش، نائب امیر سید رضا احمد شاہ، راجہ محمد جواد،مولانا تاج محمود صدیقی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا جماعت اسلامی کا مقصد صرف انتخابات جیتنا نہیں بلکہ اقامت دین کی تحریک کو آگے بڑھانا،عدل و انصاف کے نظام کو قائم کرنا اور اللہ کی رضا حاصل کرنا ہے۔ ہم کسی سازش اور چور دروازے کے ذریعے سے انقلاب نہیں لانا چاہتے بلکہ عوام کی رائے سے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔
اسلام آباد سے مزید