• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چکلالہ، گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ میں ضعیف العمر شخص جھلس گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) چکلالہ میں گیس لیکج سے ہونے والے دھماکہ میں ضعیف العمر شخص جھلس گیا،ریسکیو1122کے مطابق چک لالہ کے علاقہ میں ایک گھر میں گیس لیکج تھی، گھرمیں موجود73سالہ احمد نے چولہا جلانے کے لیے ماچس جلائی تو دھماکہ ہوا اور آگ لگ گئی ، جس سے وہ جھلس کر زخمی ہوگئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو عملہ موقع پر پہنچ گیا،ریسکیو اہل کاروں نے متاثرہ بزرگ کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں ہولی فیملی ہسپتال منتقل کردیا۔
اسلام آباد سے مزید