راولپنڈی (خبر نگار خصوصی)صوبائی حکومت کی جانب سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا) کو شہر میں11 نئے ٹیوب ویل بنانے کی اجازت دے دی گئی۔واسا کی جانب سے راولپنڈی میں 11 نئے ٹیوب ویل، 6 نئے فلٹریشن پلانٹس، 2 لاکھ گیلن پانی کی سٹوریج ٹینک بنانے کی تجویز صوبائی حکومت کو مئی 2023 ء میں پیش کی گئی تھی جن پر مجموعی طور پر 43 کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار روپے کی لاگت آئے گی جس کی منظوری صوبائی حکومت نے دے دی ہے اور 28فروری 2024 تک ان تمام اسکیموں کو مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔