• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر خالد چوہان کی ’’نیکٹا‘‘ میں تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہیں، محمد سعید مغل

برمنگھم (پ ر) پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ کے سابق ایڈیشنل سیکرٹری و سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے آزاد کشمیر میرپور کے ڈاکٹر خالد چوہان کی ’’نیکٹا‘‘ میں تعیناتی کا خیر مقدم کیا ہے، سعید مغل نے کہا ڈاکٹر چوہان تجربہ کار، دیانتدار اور جرأت مند آفیسر ہیں جنہوں نے عوام کی خدمات کیلئے اپنا لوہا منوایاہے،انہوں نے کہا کہ امید ہے وہ ماضی کی طرح اپنے فرائض اور عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔ سعید مغل ایم بی ای نے کہا ڈاکٹر خالد چوہان کی تعیناتی کااوورسیز کشمیریوں نے بھی خیرمقدم کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید