• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آزاد کشمیر کے سینئر آفیسر خالد چوہان ڈائریکٹر جنرل نیکٹا تعینات

لندن/سلاؤ (نمائندہ جنگ ) آزاد کشمیر پولیس کے سینئر آفیسر ( ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ) ڈاکٹر خالد چوہان کی خدمات پاکستان کی وفاقی حکومت نے لے لیں۔ ڈاکٹر خالد چوہان نیشنل ٹیررازم کاؤنٹر اتھارٹی ( نیکٹا ) میں ڈائریکٹر جنرل تعینات حکومت پاکستان کی طرف سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ ڈاکٹر خالد چوہان کا شمار پاکستان کے باصلاحیت اور اعلی تعلیم یافتہ افسران میں ہوتا ہے، انہوں نے پی ایچ ڈی کے بعد پوسٹ ڈاکٹریٹ کیا اور دنیا کی بہترین درسگاہوں سے اعلی تعلیم حاصل کی ، وہ آزاد کشمیر کے واحد سینئر آفیسر ہیں جو پوسٹ ڈاکٹریٹ ہیں۔سلاؤ کے سابق میئر صوفی محمد راسب، آزاد کشمیر کے سابق وزیر محمود ریاض، سابق مشیر اطلاعات وزیراعظم آزاد کشمیر اورنگزیب چوہدری، سابق بانی میئر میرپور چوہدری عبدالرزاق، سلاؤ کی شخصیت حاجی چوہدری الطاف، حافظ گل زیب، حاجی چوہدری شمریز، میڈن ہیڈ میں مقیم چوہدری اشفاق، حاجی چوہدری عارف بجاڑوی ودیگر اوورسیز پاکستانیوں اور کشمیریوں نے ڈاکٹر خالد چوہان کو پاکستان کے اعلی ادارے نیکٹا میں زمہ داریاں ملنے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔
یورپ سے سے مزید