• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان اور یوکرین کے 20 خاندانوں کو سیلفورڈ میں آباد کیا جائے گا

مانچسٹر(نمائندہ جنگ) حکومت برطانیہ کے فنڈز سے چلنے والی آبادکاری سکیم کے تحت افغانستان اور یوکرین سے تعلق رکھنے والے 20خاندانوں کو گریٹر مانچسٹر کے پڑوس سیلفورڈ میں آباد کیا جائے گا۔ سٹی کونسل کا کہنا ہے کہ وہ ڈپارٹمنٹ آف لیونگ اپ، ہاؤسنگ اور کیمونٹیز کے ساتھ ایک معاہدے کے بعد پناہ گزینوں کو سستی رہائشگاہیں مہیا کرے گی۔ لوکل اتھارٹی ہاؤسنگ فنڈ سے مجموعی طو رپر 750ملین پاؤنڈ افغانی اور یوکرینی باشندوں کی رہائشگاہوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں، نقل مکانی اور دوبارہ آباد کاری سکیموں کے ذریعے برطانیہ پہنچنے والوں کو سیلفورڈ میں رہائشیں فراہم کی جائیں گی۔ ہاؤسنگ ایسوسی ایشن فار ہاؤسنگ اور سٹی کونسل کی کمپنی ڈیریو گروپ نے رہائش فراہم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ اس حوالے سے سٹی کونسل کی کابینہ کو ایک رپورٹ میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ڈپٹی سٹی میئر کاؤن جان میری نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے سیلفورڈ سٹی کونسل سے کہا گیا تھا کہ وہ افغان اور یوکرینی گھرانوں کو رہائشیں فراہم کرنے کے لئے 20یونٹس فراہم کریں۔ ڈپارٹمنٹ فار ہاؤسنگ کی طرف سے اس مقصد کیلئے 15یونٹس خریدنے کا عہد کیا گیا، پانچ یونٹس کی تعمیر کے لئے حکومتی گرانٹ استعمال کی جائے گی، اضافی رہائش کے یہ20یونٹ سستی ہاؤسنگ سے نہیں لئے گئے، جو عام ہاؤسنگ ویٹنگ لسٹ کے لئے مختص کئے گئے تھے۔
یورپ سے سے مزید