• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسم سرما، 40 ملین پونڈز کی فنڈنگ سے ہاسپٹل بیڈز کی تعداد بڑھائی جا سکے گی

لندن (پی اے) حکومت نے اعلان کیا ہے کہ 40 ملین پونڈز سے اس موسم سرما میں سوشل کیئر سروس میں بہتری اور ہاسپٹل بیڈز کی تعداد میں اضافہ کیا جا سکےگا۔ فنڈ سے 54لوکل اتھارٹیز کو ہسپتالوں سے باہر مستحق افراد کی دیکھ بھال میں بھی مدد ملے گی، تاہم تنقید کاروں کا کہنا ہے کہ اس سے فنڈنگ کے 40بڑے بحرانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ حکومت نے کہا ہے کہ اس کی فنڈنگ کے نتیجے میں کونسلز ہوم کیئر پیکجز اور مریضوں کو ڈسچارج بھی کر سکیں گی۔ منسٹر آف سٹیٹ فار کیئرہیلن ویٹلے نے کہا ہے کہ ہمیں علم ہے کہ موسم سرماایک چیلنج ہوگا ، یہی وجہ ہے کہ ہم وقت سے بہت پہلے تیاری کر رہے ہیں۔ ہم لوکل کونسلوں کو سپورٹ کر رہے ہیں اور انہیں ضرورت کے مطابق فنڈز فراہم کر رہے ہیں۔ ہماری توجہ ہاسپٹل سے مریضوں کو ڈسچارج کرنے میں تیزی لانے اور 40 سوشل کیئر پروگرام فراہم کرنے پر مرکوز ہے۔ اس رقم سے موسم سرما میں لوگوں کو این ایچ ایس کیئر کے حصول میں مدد ملے گی۔ اعلان کردہ فنڈ میں سے زیادہ رقم کینٹ کو ملے گی جوکہ 2.8 ملین پونڈز سے زیادہ ہوگی، اس کے بعد ہمپشائر کو تقریباً 2.2 ملین پونڈز ملیں گے۔ سب سے کم رقم لندن سٹی کو ملے گی جوکہ 22891 پونڈز ہوگی۔ ایک بلا منفعت کام کرنے والے گروپ انڈی پینڈنٹ کیئر گروپ ( آئی سی جی) نے حکومت کے اعلان کا خیرمقدم کیا ہے مگر اس نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سوشل کیئر کے شعبہ میں اصلاحات کی ضرورت ہے۔آئی سی جی کے چیئرمین مائیک پیڈ نے کہا ہے کہ لوکل کونسلوں کو ملنے والی کوئی بھی رقم اس موسم سرما میں سوشل کیئر پر دباؤ میں کمی لائے گی۔
یورپ سے سے مزید