لاہور (خصوصی رپورٹر )کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت کنزیومر کونسلز کی کارکردگی و اہداف و سموگ کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ کمشنر نے کہا کہ ڈی سیز کی زیر سربراہی میں قائم کنزیومر کونسلز صارفین کی سہولت کیلئے باقاعدہ شیڈول ترتیب دیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ انسداد سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر بھٹوں کو نوٹس نہیں ایف آئی آر درج کرائیں۔