• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسماعیل لہڑی کی خدمات کو یاد رکھا جائیگا‘ حافظ قدیر لہڑی

کوئٹہ(پ ر)سیاسی و سماجی رہنما حافظ عبدالقدیر لہڑی نے بیان میں سابق ناظم چلتن ٹاؤن میر اسماعیل لہڑی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماما اسماعیل لہڑی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وہ دو بار چلتن ٹاؤن کے ناظم اور تحصیل ناظمین اتحاد کے صدر رہے۔ بلاتفریق شہر کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ مرحوم قابل اور منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ غریب عوام اور مساجد کیساتھ ان کا تعاون ہمیشہ رہتا تھا۔
کوئٹہ سے مزید