• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور ٹیسٹ، بنگلہ دیش 172پر ڈھیر، کیویز نے55 پر پانچ وکٹ گنوادیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) میر پور ٹیسٹ کے پہلے دن پندرہ وکٹیں گر گئیں۔ بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں172رنز بناکر آوٗٹ ہوگئی جواب میں نیوزی لینڈ کے55رنزپر پانچ وکٹ گر گئے۔ تیج الاسلام نے دو اور مہدی حسن میراز نے تین وکٹ حاصل کئے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں وکٹ کیپر مشفق الرحیم فیلڈ میں مداخلت کرکے آؤٹ ہونے والے پہلے بنگلادیشی کرکٹر بن گئے ۔ پہلی اننگز کے 41ویں اوور میں انہوں نے گیند کو ہاتھ سے روکنے کی کوشش کی، جس پر امپائرز نے انہیں آؤٹ قرار دیا۔انہوں نے 35 رنز اسکور کیے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور گلین فلپس نے تین تین اوراعجاز پٹیل نے دو وکٹ حاصل کئے۔ مشفیق الرحیم نے گیند کھیلنے کے بعد اسے اپنے گلوز سے روکنے کی کوشش کی۔ فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آؤٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا۔ امپائر کے خیال میں مشفیق الرحیم جان بوجھ کر بال کو روکا اور انہیں آؤٹ قرار دے دیا گیا۔