دبئی (نمائندہ خصوصی) مستفیض الرحمان سمیت متعدد بنگلہ دیشی کرکٹرز نے پی ایس ایل11 کیلئے رجسٹریشن کرالی ۔ غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 11 کیلئے رجسٹریشن 20 جنوری تک کرا سکتے ہیں۔ ذرائع رجسٹریشن کرانے والوں میں تسکین احمد، شکیب الحسن، رشاد حسین اور تنزیدحسن بھی شامل ہیں۔خیال رہے کہ مستفیض کو شاہ رخ خان کی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے 9 کروڑ انڈین روپے سے زیادہ میں خریدا تھا۔ تاہم کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر پیسے ملنے کا امکان نہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق غیر ملکی کھلاڑیوں کوکیمپ جوائن کرنےکے بعد یا ٹورنامنٹ کے دوران زخمی ہونے پرفرنچائززادائیگی کرتی ہیں، تنخواہیں انشورڈ ہوتی ہیں۔ عام طور پر انشورنس سے 50 فیصد تک ادائیگی کی جاتی ہے، لیکن مستفیض الرحمن کا کیس انشورنس کے دائرہ کار میں نہیں آتا، اس لیے نائٹ رائیڈرزانہیں ادائیگی کرنے کی پابند نہیں
ہے ۔