• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا سے پہلا ٹی 20، نوجوانوں کیلئے صلاحیت دکھانے کا موقع

دبئی(نمائندہ خصوصی) آئندہ ماہ ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں سری لنکا اور پاکستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ منگل کو دمبولا میں کھیلا جائےگا۔ پاکستان کو بابر اعظم اور شاہین آفریدی کی خدمات حاصل نہیں، شاداب خان کی واپسی ہوئی ہے۔ دمبولا بارشوں کی زد میں ہے جس سے سیریز متاثر ہوسکتی ہے۔ پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ سے قبل یہاں کھیلنا ہمارے لیے بڑا فائدہ ہے۔نوجوانوں کیلئے صلاحیت دکھانے کا موقع ہے۔

اسپورٹس سے مزید