• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ، کراچی کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین سے قبضہ ختم کرانے کا حکم

کراچی ( آن لائن ) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی کی اسکیم 33میں نجی ہاوسنگ سوسائٹی کی زمین سے 21دسمبر تک غیر قانونی گوٹھ مکینوں کا قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس ندیم اختر نے کراچی کی اسکیم 33میں نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کی زمین پر قبضے کے خلاف سماعت کرتے ہوئے کہا کہ قابضین چاہے ایک ہزار ہوں یا ایک لاکھ، زمین ان کی ملکیت تو نہیں، گوٹھ کی ملکیت کی سند فراہم کریں، کیا گوٹھوں کی سندیں بغیر تاریخ کے جاری کی جاتی ہیں، اس سند پر تاریخ تک درج نہیں۔عدالت نے گوٹھ مکینوں کی آپریشن روکنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے سوسائٹی کی زمین سے 21 دسمبر تک قبضہ ختم کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نے قابضین کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ کس حیثیت میں عدالتی احکامات پر عملدرآمد رکوانا چاہتے ہیں؟ اپنی زمین کے حصول میں ایک نسل گزر گئی، دوسری گزرنے والی ہے کیا تیسری نسل کا انتظار کر رہے ہیں؟وکیل نے کہا یہ زمین غریب آباد گوٹھ کی ہے، اس پر عدالت نے استفسار کیا کہ کیا شہری علاقہ میں گوٹھ آباد کی منظوری ادارہ ترقیات کراچی نے دی۔
اہم خبریں سے مزید