اسلام آباد(اے پی پی)الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواست کی سماعت جمعہ 8دسمبر کو(کل ) ہو گی۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کاز لسٹ کے مطابق اکبر ایس بابر سمیت 11 درخواست گزاروں نے پی ٹی آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کو انتخابات کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواستیں دائر کی ہیں۔