• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں ایڈز کا پھیلاؤ تشویشناک ہے، ڈاکٹر خالدقمبرانی

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر) ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان کے منیجر ڈاکٹر خالد الرحمٰن قمبرانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ایڈز کے مریضوں میں آ ئے روز اضافہ تشویشناک عمل ہے اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے محکمہ صحت کے ساتھ ہرمکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایڈز کنٹرول پروگرام بلوچستان،سوشیو پاک، کوئٹہ فاونڈیشن کے زیر اہتمام ایڈز کے عالمی دن کے سلسلے میں منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔واک کے شرکاء سے کوئٹہ فاؤنڈیشن کی سی ای او روزینہ خلجی،بلوچستان ایڈز کنٹرول پروگرام کے سنئیر آفیسر محمد خان زہری، اساس پی کے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر وطن یار خلجی نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر خالد الرحمٰن قمبرانی نے کہا کہ ایڈز کی بیماری ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید لوگوں کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے، تشویشناک بات ہے کہ عالمی سطح پر ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں کمی آرہی ہے اور یہاں پاکستان میں صورتحال مختلف ہے بیماری کے پھیلاؤ کی بنیادی وجہ آگاہی کا فقدان اور اس کا طبی معائنہ نہ ہوناہے انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہے کہ صرف جنسی تعلقات ہی اس بیماری کی بڑی وجہ ہیں متاثرہ خون کی منتقلی اور استعمال شدہ سرنجوں کا استعمال بھی بیماری کے پھیلاؤ میں اہم کرداراداکرتا ہے۔
کوئٹہ سے مزید