• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اوبر نے 3 کلومیٹر سفر کے 86 پونڈز وصول کرلئے، تحقیقات پر رقم واپس

لندن (پی اے) ایک بچے کی آخری رسومات سے واپس آنے والے ایک جوڑے سے گھر کے تین کلومیٹر سفر کے تقریباً 86 پونڈز وصول کر نے پر اوبر کی جانب سے سکینڈل کی تحقیقات کی گئی۔ 60 سالہ راب رائٹ کنگزون فورڈ، ڈیوڈلے میں اپنی بیوی کے ہمراہ تھا، جب اس نے سائوتھ برج میں واقع گھر جانے کے لئے اوبر سے گاڑی بک کرائی۔ اس نے بتایا کہ 15 منٹ سفر کے 5.91 پونڈزادا کئے مگر اگلے روز اس سے صفائی فیس کی مد میں اضافی 80 پونڈز وصول کئے گئے۔ اوبر نے اس واقعہ پر معافی مانگ لی ہے اور مسٹر رائٹ، جنہوں نے کوئی گندگی پھیلانے سے انکار کیا تھا، انہیں پوری رقم واپس کر دی گئی ہے۔ مسٹر رائٹ، جو کہ ملازمت سے ریٹائر ہو چکے ہیں، نے  بی بی سی کو بتایا ہے کہ اوبر میں انہوں نے پہلی بار سفر کیا تھا اور اب وہ کبھی بھی یہ سروس استعمال نہیں کریں گے۔ انہوں نےبتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک چھوٹی بچی کی آخری رسومات میں شرکت کر کے واپس آرہے تھے اور ہم نے ایک پب کے سامنے سے ٹیکسی ہائر کی تھی، ممکنہ طور پر ڈرائیور نے اسی وجہ سے ہم سے رقم بٹوری۔
یورپ سے سے مزید