لندن ( جنگ نیوز)برطانوی رکن پارلیمنٹ ناز شاہ نے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا کی وجہ سے مسلمان برطانیہ چھوڑنے پر مجبور ہورہے ہیں، پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں پر حملے بڑھ رہے ہیں ان پرقابو پانے میں حکومت کی دلچسپی نظر نہیں آتی ۔ برطانیہ چھوڑنے کی استطاعت رکھنے والے ملک چھوڑ کر رجارہے ہیں، حکومتی اعدادوشمار مسلمانوں پر بڑھتے ہوئے حملوں کے گواہ ہیں۔ برطانوی حکومت اسلاموفوبیا تسلیم کرنے کےلیے بھی تیار نہیں ہیں ۔ مسلمانوں سے خصوصی سلوک کا مطالبہ نہیں کررہے ۔