کوئٹہ(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات کرن بلوچ نےکہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت ہے اورپارٹی سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خواتین ونگ کی مرکزی صدر ادی فریال تالپور کی قیادت میں انتخابی میدان میں اتر چکی ہے،پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک کو مہنگائی ، بیروزگاری ، بد امنی اورمعاشی عدم استحکام سے نجات دلائے گی،ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی جمہوریت پر یقین رکھتی ہے اور مقررہ وقت پر ملک میں الیکشن کی حامی ہے ، آنے والا دور پیپلز پارٹی کا ہوگا ، پاکستان پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے کہ ملک میں معیشت کی مضبوطی اور بے یقینی صورتحال کے خاتمہ کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن میں ہے ،انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت اپنا منشور لیکر عوام میں جائیگی اور الیکشن میں ڈٹ کر مقابلہ کریگی، ملک میں مہنگائی کی حالیہ لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی قوت خرید جواب دینے لگی ہے،پاکستان پیپلز پارٹی اقتدار میں آکر ملک میں معاشی استحکام لائیگی اور ملک کو بیرونی قرضوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریگی ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بلاول بھٹو زرداری لازم و ملزوم ہیں اور ملک کو ایسی ہی ولولہ انگیز قیادت کی ضرورت ہے۔