خیرپور+ڈگری+ ڈھرکی (بیورورپورٹ+نامہ نگاران) خیرپور کی تحصیل فیض گنج کے گوٹھ آرائیں میں مسلح افراد زمیندار انور آرائیں کے گھر سےلاکھوں روپےلو ٹ کرفرار ہو گئے۔زمیندار انور آرائیں کے مطابق ڈاکو ان کے گھر میں داخل ہوئے اہلخانہ کو رسیوں سے باندھ کر ایک کمرے میں بند کیا اورتجوڑیاں توڑ کر دو لاکھ روپے نقد ، زیورات اور دیگر اشیاء لوٹ کر فرار ہو گئے ۔ پولیس نے آرائیں گاؤں پہنچ کر واردات کا معائنہ کیا اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن کیا پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈگری پانچ سالہ نچے امولک بھیل ولد پہلاج بھیل کو گھر میں کھیلتے ہوئے سانپ نے ڈس لیا۔بچے کو تشویشناک حالت کے باعث تعلقہ اسپتال کے جی ایم لایا جارہاتھا کہ وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ڈی ایس پی سیدلطیف شاہ کا گارڈ 75سالہ محمد شاہد آرائیں دوران ڈیوٹی اچانک حرکت قلب بند ہوجانےسے انتقال کرگیا۔نماز جنازہ میں ڈی ایس پی ،ایس ایچ او سمیت شہریوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ڈھرکی ڈھرکی شہر کے بڑے رہائیشی علاقے عظیم کالونی کے ایک شخص حاجی راجڑی کا گھر سے صبح کھیلنے کے لیئے نکلا ہوا آٹھ سالہ بچہ ذوالفقار راجڑی گم ہو گیا۔کافی دیر بعد گندے پانی کے جوہڑ میں کسی انسانی جسم کی موجودگی کے شک پر جب نز دیک سے دیکھا تو وہ بچے کی عش نکلی اس کی شناضت اسی گم شدہ بچہ ذوالفقار راجڑی کے طور پر کی گئی،سی طرح جونگ کالونی میں بجلی کے تار سے نور حسن نامی نوجوان بے خیالی میں ٹکرا کر ہلاک ہو گیا۔