• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی قائم

لاہور (این این آئی) ن لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی نے آئندہ عام انتخابات میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی۔

 پہلے مذاکراتی راؤنڈ میں ن لیگ کی متعدد نشستوں پر حمایت کی یقین دہانی ، حتمی فیصلہ نواز شریف کرینگے،ن لیگ کی جانب سے رانا ثناء اللہ، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کمیٹی میں شامل ہیں جبکہ استحکام پاکستان پارٹی سے عون چوہدری، اسحق خاکوانی اور نعمان لنگڑیال کمیٹی ممبر ہوں گے ۔کمیٹی سیٹ ایڈجسٹمنٹ بارے فارمولہ اور امیدواوں کا چناؤ کرے گی۔

اہم خبریں سے مزید