اسلام آباد(جنگ رپورٹر) تھانہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ہیڈکوارٹرز راولپنڈی پولیس نے انسداد رشوت ستانی اوراختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق ایک نئے مقدمہ میں جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد قاضی ماجد کی عدالت سے ملزم سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کاایک روزہ راہداری ریمانڈ لے لیا ہے ملزم کو آج راولپنڈی کی انسداد رشوت ستانی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا جائیگا ۔