کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری بلدیات منظور علی شیخ نے کراچی میں ’’پارکنگ مافیا‘‘ کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔انہوں نے کراچی کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تمام ٹاؤنز کی حدود میں قائم غیرقانونی پارکنگ فوری ختم کی جائے، جب کہ پارکنگ مافیا کے سرپرستوں اور سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے، ٹریفک پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو دوران آپریشن آن بورڈ رکھا جائے اور غیرقانونی پارکنگ میں ملوث مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی جائے، تمام پارکنگ پوائنٹس پر ٹھیکےداروں کے نام، کملپین نمبرزاور اوقات درج کئے جائیں۔