• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کی وفاقی کالونیوں میں کمرشل ٹاورز بنانے کا منصوبہ، رہائشی پریشان

کراچی(این این آئی) نگراں صوبائی حکومت کی جانب سے وفاقی کالونیوں میں کمرشل اور رہائشی کوارٹرز بنانے کے اعلان پر رہائشی شدید پریشانی کا شکار ہوگئے ہیں، ایم کیو ایم نے کہا ہے کہ وزیراعظم معاملے پر فوری مداخلت کریں، منصوبے پر عملدرآمد سے ہزاروں خاندان بے گھر ہو جائینگے۔ ذرائع کے مطابق نگراں سندھ حکومت کی جانب سے کراچی میں وفاقی کالونیوں جہانگیر، مارٹن اور کلیٹن کوارٹرز میں کمرشل اور رہائشی کوارٹرز بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ذرائع ایم کیو ایم نے کہاکہ اس معاملے پر جلد نگراں وزیر اعظم سے ملاقات کر کے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ اس معاملے میں فوری مداخلت کریں، کیونکہ اگر اس منصوبے پر عمل ہوا تو ہزاروں خاندان بے گھر ہو جائیں گے۔یہ اراضی وفاق کی ملکیت ہے، اس پر سندھ حکومت وفاق کی اجازت کے بغیر کوئی منصوبہ شروع نہیں کر سکتی۔
اہم خبریں سے مزید