کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے امیگریشن نےکراچی ائیرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا، ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ کے ویزے کے صفحات ٹمپرڈ تھے، گرفتار ملزم نعیم اختر کا تعلق حافظ آباد سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم پاکستانی پاسپورٹ اور اصل ویزے پر نائجیریا گیا تھا، ملزم نے نائجیریا میں رہائش پذیر ایجنٹ سے اٹلی کا ویزا حاصل کر کے اٹلی جانے کی کوشش کی،ملزم نے 22لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا تھا، ملزم جعلی ویزا پر ہی نائیجیریا سے سعودی عرب اور پھر پاکستان آیا،سعو دی عرب پہنچنےپر ملزم نے اپنے پاسپورٹ پر لگا جعلی ویزا پھاڑ دیا تھا، ملزم کو مزید قانونی کارروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔