دھند کے باعث بند کی گئی موٹر وے ایم 4 دھند چھٹنے کے بعد ملتان تا خانیوال ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے بحال کر دی گئی۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 2، لاہور سے شیخو پورہ تک جبکہ موٹر وے ایم 4 عبدالحکیم سے فیصل آباد تک دھند کی وجہ سے اب بھی بند ہے۔
دوسری جانب لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق ایم 5 موٹروے پر بھی شدید دھند ہے۔
موٹر وے جھانگڑہ شرقی انٹر چینج سے روہڑی تک ٹریفک کے لیے بند ہے۔
موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹر وے ایم 5 اور گرد و نواح میں شدید دھند کے باعث ٹریفک کی روانی بھی تاحال متاثر ہے۔