• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج کی بمباری، الجزیرہ ٹی وی رپورٹر کے والد شہید

اسرائیلی فوج نے دھمکی آمیز پیغام میں الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر کو کوریج کرنے سے روکا تھا: فوٹو سوشل میڈیا انس کاشف
اسرائیلی فوج نے دھمکی آمیز پیغام میں الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر کو کوریج کرنے سے روکا تھا: فوٹو سوشل میڈیا انس کاشف

غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر انس الشریف کے والد شہید ہوگئے۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ میں واقع انس الشریف کے مکان کو راکٹوں سے نشانہ بنایا، اسرائیلی فورسز نے نومبر میں صحافی انس الشریف کو دھمکی آمیز پیغام بھیجا تھا۔

اسرائیلی فوج نے دھمکی آمیز پیغام میں الجزیرہ ٹی وی کے رپورٹر کو کوریج کرنے سے روکا تھا، رپورٹر کی غزہ پٹی کے جبالیا کیمپ سے آج رپورٹ نشر ہوئی تھی۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ انس الشریف الجزیرہ ٹی وی کے چوتھے رپورٹر ہیں جس کا خاندان اسرائیلی بمباری کا شکار ہوا ہے، 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیل کےحملوں میں86 صحافی، میڈیا ورکرز جاں بحق ہوچکے۔

اسرائیلی حملوں سے جاں بحق صحافیوں میں 10 خواتین صحافی بھی شامل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید