• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک انصاف کے رہنما ملک عدنان لندن پہنچ گئے

لندن( پ ر)پاکستان تحریک انصاف سٹی منڈی بہاؤالدین کے صدر ملک عدنان کے لندن پہنچنے پر ڈپٹی میئر تھرک بارو کونسل کونسلر قیصر عباس گوندل ، معروف گلوکار سہیل سلامت اور سابق بار ڈسٹرکٹ فنانس سیکرٹری میاں طلحہ ایڈووکیٹ نے ان کا ہیتھرو ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ اس موقع پر کونسلر قیصر عباس گوندل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات بہت پرانے اور دوستانہ ہیں، ہمارے لیے ہر مہمان قابل احترام ہے اور ہم ملک عدنان کو برطانیہ آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس موقع پر میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے ملک عدنان کا کہنا تھا کہمیں تمام دوستوں کا مشکور ہوں جنہوں نے مشکل وقت میں میرا اور پارٹی کا ساتھ دیا۔ پاکستان کی ترقی اور بقا کیلئے صاف شفاف الیکشن ضروری ہیں، ہم سب امید کرتے ہیں کہ نگران حکومت اس سلسلے میں مناسب اقدامات کرے گی۔
یورپ سے سے مزید