• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہماری نظر میں درست نہیں، چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد( نمائندہ جنگ)چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن ہماری نظر میں درست نہیں، کیس کو چلانا الیکشن کمیشن کا اختیار ، اپنی غلطیاں کمیشن کھاتے میں ڈالنا کسی صورت درست نہیں۔الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف درخواستوں کی سماعت 14 دسمبر تک ملتوی کردی اور آئندہ سماعت پر تمام درخواست گزاروں کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کی۔پیر کے روز پی ٹی آئی کے بانی رکن اور درخواست گزار اکبر ایس بابر پیش ہوئے۔پی ٹی آئی وکیل بیرسٹر علی ظفر نے دلائل دیئےکہ الیکشن کمیشن کے حکم پر اعتراضات کے باوجود انٹرا پارٹی انتخابات کروائے، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت کو الیکشن سے باہر نہیں کیا جاسکتا، الیکشن کمیشن کو سات روز کے اندر پارٹی سرٹیفکیٹ کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہوتا ہے، آج سات روز مکمل ہوچکے، الیکشن کمیشن سرٹیفکیٹ مزید نہیں روک سکتا، الیکشن کمیشن ہمیں سرٹیفکیٹ فوری جاری کرے۔
اہم خبریں سے مزید