• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس کے تفتیشی نظام میں اصلاحات پر عمل درآمد ہی اصل امتحان

کراچی( ثاقب صغیر )میر رضا کیس کے تناظر میں پولیس کے تفتیشی نظام میں اصلاحات پر عمل درآمد ہی اصل امتحان ہے۔میر رضا علی کیس نے پولیس کے تفتیشی نظام میں اصلاحات کی ضرورت پر بحث کو اجاگر کیا ہے تاہم اصل سوال یہ ہے کہ سفارشات کو عملی شکل کیسے دی جاتی ہے؟۔ اس مقصد کے لیے سندھ پولیس کو واضح اہداف، عمل درآمد کی مدت، ذمہ دار افسران اور کارکردگی جانچنے کے پیمانے مقرر کرنے چاہئیں۔ میر رضا علی کیس سے حاصل ہونے والا اہم سبق یہی ہے کہ تفتیشی نظام میں اصلاحات محض سفارشات یا وقتی اقدامات تک محدود نہیں رہنی چاہئیں بلکہ انہیں پولیس کے روزمرہ طریقہ کار، تربیت، بجٹ، نگرانی اور احتساب کا مستقل حصہ بنایا جانا چاہیے۔

اہم خبریں سے مزید