کراچی (نیوز ڈیسک) وائس چانسلر کی جامعہ کراچی میں پاک چین اے آئی مرکز اور میوزیم کے قیام کی تجویز،ڈاکٹر وسیم قاضی کا قونصل جنرل فینگ دہینگ کو خط، اے آئی و سائبر سیکورٹی مرکز اور ہال آف فیم قیام کیلئے معاونت طلب، مجوزہ مرکز میں تحقیق اور اعلیٰ تعلیم و تربیت مواقع فراہم ،میوزیم میں مشترکہ تاریخ اور سائنسی و ثقافتی ورثہ محفوظ کیا جائیگا۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر وسیم قاضی نے کراچی میں چین کے قونصل جنرل فینگ دہینگ سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی، سائنسی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر تعمیری گفتگو ہوئی۔