• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک سعودی بزنس کونسل کے تحت رئیل اسٹیٹ ایکسپو کا افتتاح

لاہور(علی رضا)پاک سعودی بزنس کونسل کے زیراہتمام سعودی پاک رئیل اسٹیٹ ایکسپو کا افتتاح ایک سادہ مگر پُروقار تقریب میں کیا گیا۔ سعودی پاک بزنس کونسل کے چیئرمین، شہزادہ منصور بن محمد آل سعود نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کے فروغ، سازگار ماحول کی فراہمی اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے نئے اقدامات کیے جا رہے ہیں، جن کے تحت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں۔
اہم خبریں سے مزید