کراچی( ثاقب صغیر )پولیس کے تفتیشی نظام میں ایک اور اہم مسئلہ تفتیشی افسران پر مقدمات کا غیر معمولی بوجھ، وسائل کی کمی اور انتظامی دباؤ ہے۔ اگر کسی افسر کو محدود وقت میں بڑی تعداد میں مقدمات کی تفتیش کرنا پڑے تو ہر کیس پر مطلوبہ توجہ دینا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے تفتیشی نظام کی اصلاح کے لیے صرف افسران کی کارکردگی پر سوال اٹھانا کافی نہیں بلکہ ان کی استعداد، وسائل، تربیت اور کام کے طریقہ کار کا جائزہ لینا بھی ضروری ہے۔ تفتیشی افسران کی تقرری اور تعیناتی میں پیشہ ورانہ قابلیت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے۔