کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات، ہاؤسنگ و ٹاؤن پلاننگ سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ قومی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، اپوزیشن ملک کو مقدم رکھے، خیبرپختونخوا میں غیر معمولی اقدامات ناگزیر ہو چکے تھے،معدنیات کے نام پر منافرت پھیلانے سے گریزکیا جائے، کراچی کو وفاق سے جائز حصہ نہیں مل رہا۔