کراچی(این این آئی)ماہِ رمضان کا آغآز کب ہوگا؟ ممکنہ تاریخ سامنے آگئی،اس بار رمضان المبارک مارچ 2024کے دوسرے ہفتے میں شروع ہونے کا امکان ہے۔عیدالفطر 10 اپریل کو ہونے کی توقع ہے،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کو ماہ رمضان کی آمد کا بے صبری سے انتظار ہے،برکتوں رحمتوں والا مہینہ اہل ایمان کیلئے خوشی اور مسرت کا پیغام لاتا ہے۔ماہ جمادی الثانی کا آغاز ہوتے ہی بابرکت مہینے کا انتظار بھی بڑھتا جارہا ہے۔