• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس اور ججز کے سپیریئر جوڈیشل الاؤنس میں اضافہ

اسلام آباد (این این آئی)صدرمملکت آصف علی زرداری نے چیف جسٹس اور ججز کے سپیریئر جوڈیشل الائونس کی شرح میں اضافہ کردیا۔ اے جی پی آر اسلام آباد نے ماہ نومبر2024ء میں تمام84پنشنرز جن میں12سابقہ چیف جسٹسز ،38 سابقہ حجز ،24بیوائیں، 9بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہیں جن کی پنشن پر نظر ثانی کرنے کے بعدماہ نومبر سے نئی پنشن جاری کر دی ہے۔ صدارتی حکم نامے کی تعمیل میں عدالت عظمیٰ کے 31نومبر کے مراسلے کی کی روشنی میں مورخہ یکم جولائی سے عدالت عظمی کے چیف جسٹس اور ججز کے سپیریئر جوڈیشل الائونس میں نظر ثانی کے بعد اسکی شرح میں2024ء سے اضافہ کر دیا گیا ہے اس نظرثانی کی بنیاد پر عدالت عظمی کے ریٹائرڈ چیف جسٹس اور ججز کی پنشن میں بھی ان کی ماہانہ پنشن میں اضافہ کے ساتھ نظر ثانی کی گئی ہے۔
ملک بھر سے سے مزید