• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کو مذاکرات کی بات دیر سے سمجھ آئی، وقت ضائع کیا، قمر زمان کائرہ

سکھر (بیورو رپورٹ) پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے مذاکرات کرنے میں وقت ضائع کیا ہے یہ کام ان کو اسی وقت کرلینا چاہیے تھا جب بلاول بھٹو نے ان کو مذاکرات کی پیشکش کی تھی لیکن یہ بات ان کو دیر سے سمجھ میں آئی ہے۔ سکھر ایئرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف 1977سے جو پروپیگنڈہ کیا جاتا رہا ہے اس کا توڑ وقت اور ہماری قیادت نے کردیا ہے آج لوگوں کو یہ بات سمجھ آئی ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بی بی بینظیر نے جو کہا تھا اور آج جو بلاول کہہ رہا ہے وہی سچ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید