اسلام آباد ( آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعہ کو طلب کر لیا۔ وفاقی کابینہ ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال جا جائزہ لے گی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فوجی عدالتوں سے سانحہ نو مئی کے مجرموں کو سزاؤں پر عالمی ردعمل پر بھی غور ہوگا ۔ کابینہ کی اقتصادی رابط کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات آگے بڑھانے اور ریاستی اداروں کے خلاف مہم کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔