سکھر (بیورو رپورٹ) سابق وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی 17ویں برسی کے موقع پر پاکستان سوئیٹ ہوم سکھر میں دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا. پی پی رہنماؤں سید خورشید شاہ، قمر زمان کائرہ، چوہدری منظور، زمرد خان ودیگر نے شرکت کی. رہنماؤں نے بچوں کے ہمراہ شمعیں بھی کیں جبکہ شہید بینظیر بھٹو کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا بھی مانگی. پاکستان سوئٹ ہوم کے سرپرست اعلیٰ زمرد خان نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ 27 دسمبر کا دن میرے لئے تاریخی دن ہے، شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جو فلسفہ ہمیں دیا تھا اس پر ہم آج بھی قائم دائم. محترمہ بینظیر بھٹو ایک سوچ کا نام ہے، بےنظیر بھٹو پاکستان کے بچوں، نوجوانوں اور ماؤں کی امیدیں تھی، پاکستانی پرچم کو بچاتے بچاتے محترمہ بےنظیر بھٹو ہمیشہ کیلئے اس دنیا سے رخصت ہوگئی۔