• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سجاول، مدرسے کے استاد پر 8 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام

سجاول (نامہ نگار) سجاول میں مدرسے کے استاد پر 8سالہ معصوم طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام، مقدمہ درج کرلیا گیا، ملزم فرار ہوگیا۔ سجاول میں مدرسے کی 8سالہ طالبہ دعا بنت گلزار احمد کی جانب سے مدرسے کے استاد علی رضا پر جنسی زیادتی کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔ طالبہ کے والد گلزار احمد کی مدعیت میں سجاول پولیس اسٹیشن پر ملزم علی رضا کے خلاف جنسی زیادتی کی کوشش مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔ اس سلسلے میں رابطہ کرنے پر ایس ایچ او سجاول میر محمد گاڈھی نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کے لئے اس کے گھر پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہوگیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید