کراچی(اسٹاف رپورٹر) جی ڈی اے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے پیر جو گوٹھ درگاہ پر جی ڈی اے سربراہ پیر پگارا سے ملاقات کی، دونوں رہنمائوں کے جانب ملک اور صوبے کی سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوتی ڈاکٹر صفدر علی عباسی نے جی ڈی اے سربراہ کو سندھ اور بلوچستان کے روحانی دورے کی کامیابی پر مبارکباد دی۔صفدر علی عباسی نے اپوزیشن رہنمائوں سے ملاقاتوں پر پیر صاحب کو اعتماد میں لیا۔،پیر پگارا صاحب کی ھدایت پر پی ٹی آئی، جے یو آئی ،جماعت اسلامی ،تحفظ آئین پاکستان اور اپوزیشن پارٹیوں سے رابطے اور تیز کیے جائیں گے۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہ لگتا یے جعلی سیٹ اپ آخری سانسیں لے رہا ہے۔