کراچی اسٹاف رپورٹر)پولیس کی نااہلی سے شہریوں کا غصہ بڑھتا جارہا ہے شہریوں نے مختلف علاقوں میں 5ڈاکو قتل کردئیے، اورنگی ٹاؤن میں چڑیوں کے دانے اورچارے کی د کان میں 3مسلح ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کر کے نوجوان کو قتل کردیا،مشتعل عوام کےتشدد سے تینوں ڈاکوہلاک ہو گئے ، تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر ایک قذافی چوک نجی اسپتال کے قریب مسلح ڈاکوؤں نےچڑیوں کے دانے اور چارے کی دکان میں گھس کرنوجوان سے لوٹ مار کی اور مزاحمت پرفائرنگ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا ،جسے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نا لا کر دم توڑ گیا، شناخت30سالہ شہروز عرف ببلو ولد اسلم کے نام سے ہوئی ہے،والد کے مطابق مقتول نوجوان4بھائیوںمیں دوسرے نمبر پر تھا ، مقتول کے دوست کا کہناہےکہ شہروز کی دکان پر ماضی میں بھی ایک درجن سے زائد ڈکیتی کی وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس نے تاحال کوئی کارروائی نہیں کی ، فائرنگ کی آواز سن کر عوام بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اوراپنی مدد آپ کے تحت تینوں ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کر کے شدید زخمی کردیا،اطلاع ملنے پرپولیس نےموقع پر پہنچ کر شدید زخمی ہو نے والے ڈاکووں کو حراست میں لے کراسپتال منتقل کیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر ہلاک ہوگئے ،پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکوؤں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ان کےقبضے سے 3 پستول بر آمد کئے ہیں ۔سرجانی ٹاؤن تھانے کی حدود خدا کی بستی میں لوٹ مار کر نے 2ڈاکوشہری کی فائرنگ سے ہلاک ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاون خدا کی بستی ملک شاپ کے قریب 2مسلح ڈ اکو بلاکوں کے تھلے پر لوٹمار کر رہے تھے دونوں عوام کےہتھے چڑھ گئے تشدد سے زخمی ہوگئے ، اسی دوران ایک شہری نے لائسنس یافتہ پستول سےفائرنگ کر کےدونوں ڈاکووںکو ہلاک کردیا ،اطلاع ملنے پر پولیس نےموقع پر پہنچ کر 2 پستول،موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ، ہلاک ہو نے والے ڈاکووں کی لاشیں عباسی اسپتال منتقل کی گئیں ،پولیس کے مطابق ڈاکووں کی فوری شناخت نہیں ہو سکی ہے ،عمریں 26اور28سالہ ہیں ،مزیدتفتیش جاری ہے ، واضح رہے کہ پولیس سے مایوس اور ڈاکووں کےستائے ہوئے شہریوں نے اب خودڈاکووںکاقلع قمع کر نےکی ٹھان لی ہے ،صرف جمعرات کے روز اورنگی اور سرجانی ٹاون میں لوٹ مار کرنے والے5ڈاکووں کوجہنم واصل کردیا ، قابل ذکربات یہ ہے کہ نا کام کراچی پولیس چیف کا دعوی ہے کہ شہری میں جرائم کی واداتوں میں کمی آئی ہے جومذاق سے کم نہیں ہے۔